غریب ملکوں کو آئند ہ ماہ تک 40ملین کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی: ڈبلیو ایچ او 

  غریب ملکوں کو آئند ہ ماہ تک 40ملین کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی: ڈبلیو ایچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برن (آئی این پی) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن دوا ساز کمپنی بائیو این ٹیک آئندہ ماہ غریب ترین ممالک کو کم از کم چالیس ملین کورونا وائرس کی ویکسین بھیجیں گے،عالمی ادارہ صحت کی کوویکس سکیم کے تحت اس سال غریب ممالک کی بیس فیصد آبادی کو کورونا ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے گزشتہ روز جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی کوویکس اسکیم کے ذریعے فائزر اور بائیو این ٹیک کیساتھ غریب ملکوں کے لیے چالیس ملین ویکسین فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی تک ایسٹرا زینیکا کی جانب سے مزید 150ملین ویکسین بھی فراہم کی جائیں گی۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کوویکس اسکیم میں امریکا کی شمولیت کے فیصلے کا مطلب ہے کہ عالمی ادارہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے قریب ہے۔
ڈبلیو ایچ او