تخت بھائی،ٹریفک پولیس کی خلاف ورزیوں پر کارروائی جاری 

تخت بھائی،ٹریفک پولیس کی خلاف ورزیوں پر کارروائی جاری 

  

 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر ) مردان، ٹریفک وارڈن پولیس کا ون ویلنگ،کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیوران،بغیرہیلمٹ، بغیر رجسٹریشن،بغیر لائسنس، بغیر نمبر پلیٹ،کالے شیشوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ ون ویلنگ، کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیور، بغیر ہیلمٹ،بغیررجسٹریشن اور بغیرنمبر پلیٹ کے موٹرسائیکلوں کو ایمپاؤنڈ کیا گیاجبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹیکرز ہٹا دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی احکاما ت پر ضلعی پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے ضلع بھر میں ون ویلنگ، کم عمرموٹرسائیکل ڈرائیور، بغیرہیلمٹ، بغیر رجسٹریشن،بغیر لائسنس اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل ڈرائیوران اور کالے شیشوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ون ویلنگ، کم عمرموٹرسائیکل ڈرائیور،بغیر ہیلمٹ،بغیررجسٹریشن اور بغیرنمبر پلیٹ کے موٹرسائیکلوں کو ایمپاؤنڈ کیا گیاجبکہ متعدد گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹیکرز ہٹادئیے گئے۔یاد رہے کہ ٹریفک وارڈنز اور ضلعی پولیس کی جانب سیون ویلنگ،  کم عمر موٹرسائیکل ڈرائیور، تیزرفتاری، بغیرہیلمٹ، بغیرلائسنس اوربغیر رجسٹریشن موٹرسائیکل ڈرائیوران کے خلاف خصوصی مہم شروع کیا ہے۔عوام الناس خصوصاً والدین تکلیف اور پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے سے منع کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -