نوشہرہ،ٹرک کی ٹکر سے سکول طالبعلم جاں بحق،ڈرائیور فرار

نوشہرہ،ٹرک کی ٹکر سے سکول طالبعلم جاں بحق،ڈرائیور فرار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ ) نوشہرہ: تیز رفتار ڈیمپرٹرک کی ٹکر سے مدرسہ جانے والے 2طلبا ء جاں بحق  دونوں طلبا جمعے کی ہفتہ وار چھٹی گزارنے کے بعد نوشہرہ حکیم آباد میں واقع مدرسہ جارہے تھے ٹرک ڈرائیور گاڑی بھاگا کر فرار ہونے میں کامیاب واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ خویشگی پایاں سے تعلق رکھنے والے جامعہ دارالعلوم نوشہرہ کے درجہ سابعہ کے 2موٹرسائیکل سوار طلبا قاری محمد وقاص ولد اختر علی خان اور فواد ولد کاکی ساکنان خویشگی یایاں ضلع نوشہرہ مدرسے سے جمعے کی ہفتہ وار چھٹی گزارنے آنے تھے اور ہفتے کے روز صبح واپس موٹر سائیکل پر نوشہرہ حکیم آباد میں واقع مدرسہ جارہے تھے کہ اس دوران نوشہرہ چارسدہ روڈ پر ایک تیز رفتار ڈیمپر ٹرک نمبر نامعلوم نے ٹکر مارکر ان پر چڑھ دوڑی جس سے دونوں طلبا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈیمپر ٹرک کا ڈرائیور ٹرک بھاگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -