شبقدر،مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق،1 زخمی

شبقدر،مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق،1 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر(تحصیل رپورٹر)  شبقدر میں خانگی تنازعہ پر بھائی نے سگے بھائی اور بھاوج کو قتل کردیا۔ واقعات  کے مطابق موضع مروزئی علاقہ تھانہ بٹ گرام میں بھائیوں کے درمیان خانگی تنازعہ پر سگے بھائی نصیر ولد بختیار نے والد کے بختیار ولد گل احمد کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے سگا بھائی نصیر احمد اور ان کی بیوی مسماۃ مریم کو گولی ماردی جس سے وہ جان بحق ہوئی۔ پولیس تھانہ بٹ گرام نے مقتولہ کے بھائی شہزاد ولد بسم اللہ جان کی رپورٹ پر نصیر ولد بختیار، بختیار ولد گل احمد، ایوب ولد نامعلوم ساکنان مروزئی کے خلاف مقدمہ درج کرلی۔ پولیس تھانہ بٹگرام نے چھاپہ مارکر بختیار اور ایوب کوگرفتار کرلیا جبکہ نصیر موضع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔دریں اثنا علاقہ کے عوام نے لاشوں کو لیکر احتجاجی طور پر پشاور شبقدر روڈ کو بلاک کیا جبکہ ڈی ایس پی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا