17لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا

 17لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں 17لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ایس ایس پی ملیر ملک سنگھار کے مطابق گلشن حدید کے آفس میں 17 لاکھ 50 ہزار کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کے لیئے 15 پر فون کرکے پولیس کو اطلاع دی گئی۔ملزم نے کمپنی انتظامیہ کو بتایا کہ 5 سے 6 ملزمان کیش چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے صرف کمپنی کا کیش چھینا جبکہ اس کے 6 لاکھ بچ گئے۔پولیس کو دوران تفتیش ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم پرتاب کے گھر سے آفس کی لوٹی کی گئی رقم برآمد کرلی۔ ملزم کیخلاف کمپنی کے مالک اظہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔