الخدمت کے تحت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا چھٹا مرحلہ مکمل 

الخدمت کے تحت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا چھٹا مرحلہ مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کا چھٹا مرحلہ مکمل ہوگیا۔اسکریننگ کا اہتمام الخدمت ناظم آباد اسپتال میں کیا گیا،جہاں ماہر ڈٖاکٹر ز جن میں ماہر امراض چشم،اطفال،ناک،کان گلا اوردانتوں کے ماہر ڈاکٹرز نے150 بچوں کا معائنہ کیا۔کیمپ میں بچوں کی مائیں، سرپرست اورا لخدمت آرفن کیئر پروگرام ذمہ داران موجودتھے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کے ساتھ انہیں صحت کے بنیادی اصولوں سے متعلق آگہی فراہم کی اور انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے تدابیر بتائیں۔دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے کراچی میں 1139بچوں کی کفالت کی ذمہ داری انجام دی جارہی ہے۔یہ الخدمت کا منفرد پروگرام ہے۔الخدمت ان بچوں کی ان کے گھروں پر 4ہزار ماہانہ اور48 ہزارروپے سالانہ سے کفالت کر رہی ہے۔الخدمت جہاں ان بچوں کی کفالت کر رہی ہے، وہیں ان کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے سالانہ ہیلتھ اسکریننگ بھی کروائی جا تی ہے تاکہ طبی سہولتوں سے محروم یہ بچے کہیں کسی مرض کا شکار نہ ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اسکریننگ کی سالانہ خصوصی مہم میں اب تک 894بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل کی جا چکی ہے،جبکہ باقی 240بچوں کی ہیلتھ اسکر یننگ اپنے شیڈول کے مطابق منعقد کی جا ئے گی۔ انہوں نے اہل خیرسے اپیل کی کہ وہ  اس منصوبے میں الخدمت کا ساتھ دیں۔