اسلام آباد میٹرو کے 120 ڈرائیورز کی ہڑتال، کئی سٹیشنوں پر بسیں کھڑی دیں 

اسلام آباد میٹرو کے 120 ڈرائیورز کی ہڑتال، کئی سٹیشنوں پر بسیں کھڑی دیں 

  

 راولپنڈی(این این آئی) اسلام آباد میٹرو بس سروس کے 120 ڈرائیورز نے ہڑتال کردی،ہڑتال کے باعث متعدد سٹیشنوں پر گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق میٹرو ڈرائیورز مطالبات کے حل تک میٹرو نہ چلانے پر بضد،آئے دن کی ہڑتال سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق تمام 120 ڈرائیور کے نجی کمپنی کی انتظامیہ سے تحفظات ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس وقت میٹرو بسیں چل رہیں ہیں اور کسی قسم کا کوئی تعطل نہیں۔میٹرو انتظامیہ کے مطابق نجی کمپنی کے منیجر افتخار کو ہٹانے کیلئے ہڑتال کی گئی ہے۔ ڈرائیورز کا مطالبہ ہے کہ غلطی کرنے پر انہیں کسی قسم کی پینلٹی نہ لگائی جائے۔ میٹرو انتظامیہ کے مطابق نجی کمپنی کے ڈرائیوروں سے مذاکرات جاری ہیں مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ 

ڈرائیورز کی ہڑتال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -