نوشہرہ،رشکئی ٹیکسی  ڈرائیور کے اندھے قتل  کا ڈراپ سین،قاتل گرفتار

  نوشہرہ،رشکئی ٹیکسی  ڈرائیور کے اندھے قتل  کا ڈراپ سین،قاتل گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ ) نوشہرہ:۔تھانہ رسالپور پولیس کی جدید طریقہ تفتیش کی بدولت کامیاب کاروائی۔رشکئی ٹیکسی ڈرائیور کے لرزہ خیز اندھے قتل کیس کامعمہ حل۔ ملزم گرفتار۔اعتراف جرم۔تفصیلات کے مطابق:۔15-01-2021 کو جہانزیب ساکن رشکئی نے پولیس کو رپوٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی ٹیکسی ڈرائیور ہے۔محنت مزدوری کیلئے گیا تھا کہ اطلاع ملی کہ بھائی پاس روڈ پر کسی نے اُس پر تشدد کرکے قتل کیا ہے جبکہ ہماری کسی کیساتھ ذاتی دشمنی وغیرہ نہیں ہے۔جس پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 20 مورخہ 15-01-2021جرم 302تھانہ رسالپور درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔اندھے قتل واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال خان کی سربراہی میں ایس ایچ او رسالپور بلال حلیم پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد اذجلد اندھے قتل کیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔بظاہر تو یہ کیس ڈکیتی یا راہزنی میں مزاحمت پر کیا گیا لگ رہا تھا۔لیکن تفتیشی ٹیم نے شواہد اکھٹا کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کی۔جدید طریقہ تفتیش سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم جہانگیر ولد محمد ظاہر ساکن رشکئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے سرسری تفتیش کرنے پر ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کی بیوی مجھے پسند تھی اُسے حاصل کرنے کیلئے مقتول کو راستے سے ہٹانے لازمی تھا۔مقتول کو بہانے سے لے جاکر  قتل کرکے اُسکی لاش وہی پر چھوڑ دی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔علاقہ عوام نے پولیس کی جانب سے اندھے قتل کیس واقعے کو ٹریس کرنے اور سفاک قاتل کی گرفتاری  کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -