صوابی،گھر کے گیراج سے قیمتی گاڑی چوری

صوابی،گھر کے گیراج سے قیمتی گاڑی چوری

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع جہانگیرہ میں رات کی تاریک میں نامعلوم چوروں نے گیراج کے تالے توڑ کر قیمتی موٹر کو لے اُڑا۔ الطاف الرحمن سکنہ جہانگیرہ نے پولیس چوکی جہانگیرہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ شب معمول کے مطابق گیراج میں ہنڈا موٹر کار نمبرLZN546کھڑی کر کے اپنے گھر چلے گئے جب ہ صبح معمول کے مطابق موٹر کار لینے کے لئے گیراج آئے تو گیراج کے تالے توڑے ہوئے تھے جب وہ گیراج کے اندر داخل ہو گیا تو موٹر کار گیراج سے غائب پایا گیا جب کہ دیگر تین موٹر کاریں اپنی جگہ پر موجود پائے۔ تورڈھیر پولیس نے ایف آئی آر درج کرانے پر نامعلوم افراد کے خلاف تفتیش شروع کر دی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -