منشیات سمگل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

منشیات سمگل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج صوابی کی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں پابند سلاسل ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے پولیس نے سعود ولد گل حسن سکنہ مانیری بالا کو گرفتار کر لیا تھا اور ان کے خلاف چار کلو گرام چرس اور تین کلو گرام آئیس منشیات بر آمد کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج IVصوابی کی عدالت میں چالان پیش کیا عدالت نے اس کیس کی سماعت کی دوران سماعت منشیات ثابت نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج شاہ ولی اللہ کی عدالت نے ملزم کو بری کر دیا۔ملزم کی جانب سے اس کیس کی پیروی عمر فاروق خان ایڈوکیٹ آف مانیری نے کی۔