سی سی پی او عباس احسن کا جلسہ گاہ کا خصوصی دورہ 

سی سی پی او عباس احسن کا جلسہ گاہ کا خصوصی دورہ 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے چمکنی کی حدود میں باچا خان کی برسی کے موقع پر جلسہ منعقد کرنے کی خاطر جلسہ گاہ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس آپریشنز منصور امان، چیف ٹریفک افیسر عبا س مجید مروت اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمرہ تھے۔ سی سی پی او صاحب نے جلسہ کے حوالہ سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جلسہ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جلسہ گاہ کے چاروں اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔انہوں نے جلسہ کیلئے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق باچا خان کی برسی کے موقع پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر سی سی پی او پشاور عباس احسن نے نادرن بائی پاس جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منصور امان، چیف ٹریفک افیسر عبا س مجید مروت اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی سی پی او صاحب نے جلسہ کے حوالہ سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جلسہ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جلسہ گاہ کے چاروں اطراف سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ جلسہ کی خاطر ہزار سے زائد افسران و اہلکارو ں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں ایلیٹ فورس، آر آر ایف، سٹی پٹرول فورس اور ٹریفک اہلکار شامل ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں  جبکہ سنفر ڈوگز کے ذریعے تمام جلسہ گاہ کی سوئیپنگ کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -