شہرقائد کی فضا ہفتہ کو بھی  بے حد گرد آلودرہی

شہرقائد کی فضا ہفتہ کو بھی  بے حد گرد آلودرہی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کی فضا ہفتہ کی صبح بھی بے حد گرد آلودرہی، جس کے باعث یہاں حدِ نگاہ 3 کلو میٹر تک رہ گئی، جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہفتہ کو کراچی کی فضا مضرِ صحت رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم گرد آلود ہونے کے باعث ایئر پورٹ کے قریب حدِ نگاہ 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر رہ گئی تھی۔ادھر ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا مضرِ صحت ہونے کی وجہ سے شہرِ قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہفتہ کو12 ویں نمبر پررہا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 177 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہفتہ کوچین کا شہر شین یانگ پہلے اور ووہان دوسرے نمبر پر رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایاکہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -