صوابی،قتل اور اقدام قتل کا مطلوب اشتہاری پستول سمیت گرفتار

صوابی،قتل اور اقدام قتل کا مطلوب اشتہاری پستول سمیت گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) یار حسین پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا ڈی پی او ٓافس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز موضع یار حسین ملک زئی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر شوکت علی پر فائرنگ کر کے اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ سودا خریدنے کے لئے دوکان جارہے تھے جس کی دعویداری ظہور پر کی گئی تھی۔ایس ایچ او یار حسین راز محمد خان نے اے ایس آئی فضل مالک اور پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران ملزم ظہور کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ ٹوپی جواد خان نے مختلف کارروائیوں کے دوران اقدام قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -