بنوں،پولی تھین شاپنگ بیگز کیخلاف آپریشن،315 کلو ضبط
بنوں (بیورورپورٹ) بنوں میں ماحول دشمن پولی تھین شاپنگ بیگز کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے گزشتہ3 دنوں سے 315 کلو پولی تھین شاپنگ بیگز کو تحویل میں لیکرظبط کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر محمد قمرخان پولی تھین شاپنگ بیگز کے ہول سیلرز دکانات پر چھاپے لگائے چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں پولی تھین شاپنگ بیگز برآمد کرکے ضبط کرلئے اس موقع پر اُنہوں نے عوام سے گزارش کی ہیکہ ماحول دوست کپڑے سے بنے تھیلے استعمال کرے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے بنوں میں پلاسٹک پولی تھین بیگز کے خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل طور پر پابندی ہے اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ بائیو ڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز بھی چونکہ پانی میں حل نہیں ہوتے اس لئے اس پر بھی مکمل طور پر پابندی ہے جس کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم سب ملکر ماحول کو صاف کرسک