بنوں،ہوائی فائرنگ پر 5 باراتی گرفتار

بنوں،ہوائی فائرنگ پر 5 باراتی گرفتار

  

بنوں (بیورورپورٹ) بنوں میں شادی کے بارات کے دوران مستی میں ہوئی فائرنگ کرنے 5 باراتیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا بنوں ایس ایچ او تھانہ میریان سیف اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مستی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم بخت علی ولد سبز علی سکنہ میر غلام مندیو کو موقع پر پستول سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ شادی کی خوشی میں بارات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزمان سعود نواز خان ولد اختر نواز ساکن باغ شیخان، آفاق ولد حبیب اللہ ساکن گڑھی شیر احمد، اُسامہ ولد عبدالرحمن ساکن سوکڑی ضابطہ خان، فرحان ولد کامران ساکن گریڑھ شاہجہان کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جن سے  2  عددکلاشنکوف،1 بندوق، 2 عدد پستول برآمدکرکے مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -