معیشت،بینکاری مستحکم،رشوت ستانی مشکل بنانے کیلئے 5ہزار کا نوٹ بند کر دیا جائے:شبر زیدی

معیشت،بینکاری مستحکم،رشوت ستانی مشکل بنانے کیلئے 5ہزار کا نوٹ بند کر دیا ...

  

  کراچی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹرز)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دیدی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے حکومت کو تجو یز دی کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کا نوٹ بند کردے اور اس تبدیلی سے دو ماہ پہلے آگاہ کرے، اس اقدام کی مخالفت کرنیوالوں کو اس کے غلط استعمال کا اندازہ نہیں، اس سے ان کے مفادات ختم ہونگے۔سابق چیئرمین نے کہا  اس سے معیشت بہتر، بینکاری مستحکم جبکہ رشوت ستانی مشکل ہوجائیگی۔قبل ازیں ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا کہ پاناما کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد کی تھی، عمران خان سے پاکستانی سیاستدانوں کا کوئی مقابلہ نہیں،بلاول اور مریم صرف تنقید کرتے ہیں کبھی پلان پیش نہیں کیا، مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش عدالتوں، بیوروکریسی اور فوج کا کام نہیں، آڈٹ کرنا پروفیشنلز کا کام ہے،انہوں نے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا سو میں سے پانچ کام غلط بھی ہو سکتے ہیں اسی وجہ سے نیب کی پکڑ کا خوف ذہن میں سوار رہتا ہے،شبرزیدی نے ریکوڈک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا ٹیتھیان سے بات کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا راستہ نکالا جا سکتا ہے، بنی گالہ کی جائیداد میں مکمل شفافیت ہے عمران خان نے بنی گالہ کی پراپرٹی فائنانس کی تھی۔

شبر زیدی

مزید :

صفحہ اول -