حکمران این آر او،براڈ شیٹ کے  پیچھے نہیں چھپ سکتے، احسن اقبال

   حکمران این آر او،براڈ شیٹ کے  پیچھے نہیں چھپ سکتے، احسن اقبال

  

اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا کہ لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے والے اپنی نوکریاں بچانے کی فکر میں ہیں پاکستان کی معیشت جنوبی اشیاء کی سست ترین معیشت بن گئی ہے اور آج پاکستان معاشی حجم ساڑھے 300ارب ڈالر ہونا تھا جبکہ آج پاکستان کی معیشت سکڑ گئی ہے ٹیکس ریونیو کم ہو گیا ہے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو لانے والوں سے سوال کیا جائے کہ پاکستان نے آپ کا کیا بگاڑا تھا اور ہر روز حکومت کی ایک نئی واردات سامنے آتی ہے جس میں  حکومت کی نالائقی ہوتی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اڑھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا ہے، ہر روز حکومت کا نیاء سکینڈل آتا ہے، کوئی جہاز پکڑ رہاہے کوئی بینک اکاؤنٹ قرق کر رہا ہے  آج پاکستان کی بے توقیری پر قوم ان سے استعفے مانگتی ہے، احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے پائلٹس کی توہین اور ایوی ایشن انڈسٹری کو تباہ کیا ہے جبکہ جہاز کی لیز کا پیسہ جمع نہیں کرایا جبکہ اقوام متحدہ نے ملازمین کو پاکستانی ایئرلائن سے سفر نہ کرنے کا بھی مراسلہ جاری کیا ہے، یو این کے فیصلے کے بعد وزیراعظم اور وزیر ہوابازی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کرنا چاہیے، تحریک عدم اعتماد  پیپلز پارٹی کی پرانی تجویز ہے، اگر بلاول زرداری کے پاس ایسے نمبرز ہیں تو بتائیں پشاور یونیورسٹی نے حکومت کو لکھ کر دے دیا ہے کہ ہم ملازمین کو تنخواہ نہیں دے سکتے ہیں جبکہ ہم نے سی پیک کو جہاں چھوڑا تھا وہیں ہے،ایم ایل ون منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جبکہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار سے 600ارب کر دیا گیا ہے، ہائرایجوکیشن سیکٹر بدترین خسارے میں جا چکا ہے پانامہ بھی فراڈ تھا، اب براڈ شیٹ بھی فراڈ ہے، قوم پانامہ والیم ٹین نہیں  جانناچاہتی بلکہ یہ  جاننا چاہتی ہے کہ آٹا،  ڈال مہنگا کیسے ہوا ہے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت صرف توجہ ہٹانے کیلئے براڈ شیٹ  براڈ شیٹ کر رہی ہے عمران خان کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہو گا، حکمران  این آر او اور براڈ شیٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -