وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر،ایم این اے اور وزیر تعلیم شہرام خان کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر،ایم این اے اور وزیر تعلیم شہرام خان کی ملاقات

  

 صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر لیاقت خان ترکئی، ایم این اے عثمان خان ترکئی، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی، ایم پی اے محمد علی ترکئی اور دیگرپر مشتمل وفد نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر وفد نے وزیر اعظم عمران خان کو لاہور آدینہ روڈ پر انٹر چینج کے قیام، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایجو کیشن کے شعبے میں جاری منصوبوں،سرکاری تعلیمی اداروں میں فر نیچر کی کمی اور تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وفد کو مندرجہ بالا منصوبوں پر عملدر آمد کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ اس عوامی منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کیا جائیگا۔وفد نے عوامی مسائل کے حل کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -