صدر جوبائیڈن امریکہ، بھارت تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، وائٹ ہاؤس
نئی دہلی(این این آئی) وائٹ ہاؤس نے امریکہ اور بھارت کے باہمی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تعلقات کو امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا احترام کرتے اور انہیں اہمیت دیتے ہیں۔ جین ساکی نے کہا کہ بھارتی نژاد کاملا ہیرس کا امریکی نائب صدر منتخب ہونا امریکیوں کیلئے تاریخی لمحہ ہے،امریکہ بھارت تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس