بختاور کی شادی،ایک ہزار مدعو کرنے کی خبروں کی تردید 

بختاور کی شادی،ایک ہزار مدعو کرنے کی خبروں کی تردید 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان بلاول ہاؤس نے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیا ہے۔ترجمان بلاول ہاؤس نے اپنے جاری بیان میں بختاوربھٹوکی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیاہے، میڈیاسے التماس ہے براہ کرم صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔گذشتہ روز شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق بلاول ہاس میں 24جنوری کومحفل میلاد ہوگی، بختاوربھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کوہوگی جبکہ 29جنوری کونکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاوربھٹوکی بارات کی تقریب 30 جنوری کوہوگی، بختاورکی شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اورجوڈیشل سربراہان کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتے کیلیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -