ترک صدر نے پاکستان کیلئے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح کردیا
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کیلئے بنائے جانیوالے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر اردوان نے استنبول ڈارک یارڈ ہیڈکوارٹر میں میل گیم منصوبے کے تحت تیار کردہ 5 ویں ایف۔515 فری گیٹ کو سمندر میں اتارے جانے اور پاکستان میل گیم کورویٹ منصوبے کے تحت تیسرے بحری جہاز کی تیاری کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں خود مختار اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے خود کفیل نہ ہونے ہونے والی اقوام اپنے مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ نہیں دیکھ سکتیں۔ترکی قومی سلامتی کو ضمانت میں لینے او ر اپنے دوستوں کے حقوق کا تحفظ کرسکنے کیلئے اپنی طاقت کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی، اقتصادی اور سفارتی اعتبار سے طاقتور بننا ترکی کیلئے ترجیح سے ہٹ کر ایک مجبوری بھی ہونے کا ذکر کرنے والے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دعووں، اہداف اور دنیا کی ڈگر کے مطابق اظہار خیال کر سکنے والی ایک ملت ہیں۔
جنگی جہاز