پنجاب اور اسلام آباد میں 37 روز بعد سی این جی سٹیشنز کھل گئے

پنجاب اور اسلام آباد میں 37 روز بعد سی این جی سٹیشنز کھل گئے
پنجاب اور اسلام آباد میں 37 روز بعد سی این جی سٹیشنز کھل گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور اسلام آباد میں 37 روز سے بند سی این جی سٹیشنز کھول دیئے گئے لیکن سی این جی کو ترسے سٹیشنز کو صرف 12 گھنٹے کیلئے سکھ کاسانس ملے گا اور شام 6 بجے گیس کی فراہمی پھر بند کر دی جائے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کے مطابق شدید سردی میں گیس کی قلت باعث سی این جی سٹیشنز کو 37 روز سے سپلائی معطل تھی، سی این جی سٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی تھی۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اس کا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

ادھر سندھ میں بھی 6 روز بعد سی این جی سٹیشنز پر گیس کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جس کے باعث سی این جی فلنگ سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -