لاہور میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق

لاہور میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق
لاہور میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گورا قبرستان کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی شناخت عمر، زاہد اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 18 سے 21 برس کے درمیان تھیں۔حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔