پاکستانی مندوب کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال سے آگاہ کیا

پاکستانی مندوب کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال ...
پاکستانی مندوب کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال سے آگاہ کیا

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے صدر سلامتی کونسل سے ملاقات کی ،منیر اکرم نے صدر سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستانی مندوب نے بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا،انہوںنے صدرسلامتی کونسل کو افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق آگاہی دیا،اس کے علاوہ بھارت کی جنگ بندی معاہدے کیخلاف ورزیاں اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے بھی آگاہ کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -