چینی کمپنی نے پاکستان کو کتنی کورونا ویکسین دینے کی پیشکش کر دی ؟ جانئے 

چینی کمپنی نے پاکستان کو کتنی کورونا ویکسین دینے کی پیشکش کر دی ؟ جانئے 
چینی کمپنی نے پاکستان کو کتنی کورونا ویکسین دینے کی پیشکش کر دی ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی کمپنی کین سائنو نے پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیش کش کی ہے۔

انٹرنیشنل جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے لوگوں پر کین سائنو ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی۔ دوسری جانب ایک اور چینی کمپنی سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سائنو فارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسین کا آرڈر دیا ہے۔

مزید :

قومی -