پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینیٹ والی تحریک عدم اعتماد یاد رکھے،گورنر پنجاب

پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینیٹ والی تحریک عدم اعتماد یاد ...
پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینیٹ والی تحریک عدم اعتماد یاد رکھے،گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کاکہناہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کو سوچنے سے پہلے سینیٹ والی تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے،پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی ۔

گورنر پنجاب کااپنے بیان میں کہناہے کہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیانیے ہیں ،پی ڈی ایم میں کوئی جماعت دوسری جماعت پر اعتماد کو تیار نہیں ،استعفے دیئے نہ لانگ مارچ کیا، نہ ہی پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد لاسکے گی ۔

چودھری سرور نے کہاکہ وزیراعظم کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سیاسی مخالفین کو سمجھ نہیں آرہی وہ اپنی سیاست کیسے بچائیں ،اپوزیشن کے پاس حکومت کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا آپشن نہیں ،انہوں نے کہاکہ مڈٹرم انتخابات کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عام انتخابات آئینی مدت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہونگے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -