پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، ذاتی ایجنڈے کیلئے عدم استحکام کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کا نقصان ملک کو ہورہا ہے،قوم کاوقت ضائع کرنے والوں کو ملک کااحساس ہے نہ عام آدمی کا،اپوزیشن نے ڈھائی برس میں ملک سے جو کیاوہ دشمن بھی نہیں کرتا۔

ان کاکہناتھا کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کاسفرجاری ہے ،نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ،کرپشن سے پاک اورمعیار منصوبے ہماری حکومت کاطرہ امتیاز ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -