لیگ سپنر یاسر شاہ نے ریٹائرمنٹ سے پہلے کے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لیگ سپنر یاسر شاہ نے ریٹائرمنٹ سے پہلے کے اپنے ارادے ظاہر کردیئے
لیگ سپنر یاسر شاہ نے ریٹائرمنٹ سے پہلے کے اپنے ارادے ظاہر کردیئے
سورس:   Twitter/@Shah64Y

  

کراچی (ویب ڈیسک) لیگ سپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں ، کوشش ہے مکمل فٹ رہوں ، ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں۔

یاسر شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تین روز پریکٹس سیشن بہت اچھا رہا، اب بڑی ٹیمیں پاکستان کا رخ کررہی ہیں جو خوش آئندہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کی موجودگی سے فائدہ ہوا، گگلی کی پریکٹس کی ہے ، کراچی کی وکٹ سپینر کو مدد دیتی ہے۔

یاسر شاہ نے کہا کہ سپینرز کی پرفارمنس میں کنڈیشن کا بڑا کردار ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل -