نوکری دلانے کیلئے دیا گیا سونا واپس لینے گئی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، مقدمہ درج

نوکری دلانے کیلئے دیا گیا سونا واپس لینے گئی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا ...
 نوکری دلانے کیلئے دیا گیا سونا واپس لینے گئی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، مقدمہ درج

  

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون سے 10 تولے سونا لیا اور اس کی بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم سونا لینے کے بعد اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، جس پر خاتون اس سے سونا واپس لینے کے لیے ملتان سے ڈیرہ غازی خان گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے جب ملزم سے سونا طلب کیا تو اس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -