مفتاح اسماعیل کابجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ

مفتاح اسماعیل کابجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ
مفتاح اسماعیل کابجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کابجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ کردیا،ان کاکہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ ہم ایک ہزار36 ارب کا گردشی قرض چھوڑ کر گئے تھے ،ایک ہزار36 ارب کا گردشی قرض 2400 ارب سے بھی تجاوز کر چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر ماہ 50 سے60 ارب روپے گردشی قرض میں اضافہ ہورہا ہے،حکومت نے ہر چیز کاالزام ن لیگ پر لگانے کے سواکچھ نہ کیا۔

سابق وزیرخزانہ نے کہاکہ نیپرا 15 فیصد بجلی کے نقصانات کی اجازت دیتا ہے ،اگر بجلی زیادہ موجود ہے تو پھر حکومت نئے لوگوں کوبجلی کیوں نہیں دے رہی؟،50سال پرانے پلانٹس ہیں تو انہیں بند کردیں جو فرنس آئل سے چلتے ہیں،فرنس آئل منگوانے سے چند لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے ، ملک اور عوام کا نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صنعت کو گیس نہ دینے کا کہنا بڑی عجیب بات ہے ،اس سے ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -