جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا،اظہر علی، انعام بٹ، بابر اعظم،عابد علی 17رکنی سکواڈ میں شامل میں ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری کوکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جنوبی افریقا کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے،فواد عالم ،سعود شکیل ،فہیم اشرف ،محمد نواز سکواڈ کا حصہ ہیں،محمد رضوان ،سرفراز احمد ،نعمان علی،ساجد خان اور یاسر شاہ بھی سکواڈ میں شامل ہیں، ان کے علاوہ حارث رو¿ف ،حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان سکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -