یہ تصویر پاکستان کی ہے لیکن کس مقام کی ؟ وزیراعظم بھی تصویر آگے شیئر کیے بنا نہ رہ سکے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے خوبصورت مقامات کی دنیا دیوانی ہے ، ایسی ہی ایک تصویر وادی کالام کی سامنے آئی جسے شیئرکیے بناء وزیراعظم عمران خان بھی نہ رہ سکے۔
View this post on Instagram
سوات کی وادی کالام کی یہ تصویردراصل فوٹو گرافر خواجہ سعید نے بنائی اور ساتھ ہی بتایا کہ نیلے پانی کی موبائل فون سے بنی تصویر ۔تصویر میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا چشمہ بہہ رہا ہے جبکہ اُس کے دونوں اطراف نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔خواجہ سعید نے مزید بھی کئی تصاویرشیئرکیں۔
View this post on Instagram
یادرہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram