” ہر ظلم کا حساب ہو گا اور ۔۔“کھوکھر پیلس مسمار ، مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج کھوکھر پیلس کے مبینہ غیر قانونی حصے کو مسمار کر دیا گیاہے جس پر ن لیگ کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہاہے ، مریم نواز نے کھوکھر پیلس کو گرائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بےوفائی کی۔ شاباش !۔“
مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ” ایک قانون طاقت ور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، وفا نواز شریف کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام۔ ہر ظلم کا حساب ہوگا۔“
کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بےوفائی کی۔ شاباش ! https://t.co/xZnkuektOw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 24, 2021
دوزسری جانب شہبازگل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آج مسلم لیگ ن کا مشہور زمانہ قبضہ مافیا گنڈا گروپ کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیامیٹ ہو گئی۔حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی38 کنال سرکاری زمین پر قبضہ پر واقعہ کھوکھر پیلس کو زمیں بوس کر دیا۔اب عمران خان اسی زمین پرغریبوں کے گھر بنائے گا۔مبارک ہوعثمان بزدار اور لاہور پولیس وانتظامیہ کو۔“
آج مسلم لیگ ن کا مشہور زمانہ قبضہ مافیا گنڈا گروپ کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیامیٹ ہو گئی۔حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی38 کنال سرکاری زمین پر قبضہ پر واقعہ کھوکھر پیلس کو زمیں بوس کر دیا-اب عمران خان اسی زمین پرغریبوں کےگھر بنائے گا۔مبارک ہوعثمان بزدار اور لاہور پولیس وانتظامیہ کو???? pic.twitter.com/nQvIMqJ3uO
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 24, 2021