پسند کی شادی نہ ہونے پر نوبیاہتا دلہن نے سنگین قدم اٹھالیا

پسند کی شادی نہ ہونے پر نوبیاہتا دلہن نے سنگین قدم اٹھالیا
پسند کی شادی نہ ہونے پر نوبیاہتا دلہن نے سنگین قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ایک نوبیاہتا دلہن نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو آگ لگالی۔

پولیس کے مطابق آٹھ روز قبل لڑکی کی اس کے گھر والوں نے شادی کی تھی، لڑکی اس شادی سے خوش نہیں تھی اور کسی اور کو پسند کرتی تھی، جب اس کی بات نہ سنی گئی تو ایک ہفتے بعد ہی اس نے طیش میں آکر خود کو آگ لگالی۔

نوبیاہتا دلہن کو زخمی حالت میں شیخ زاید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے دولہا کی مدعیت میں دلہن کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔