سعودی عرب میں غیر ملکی ڈرائیورز کی پکڑ دھکڑ شروع، وجہ کیا بنی؟

سعودی عرب میں غیر ملکی ڈرائیورز کی پکڑ دھکڑ شروع، وجہ کیا بنی؟
سعودی عرب میں غیر ملکی ڈرائیورز کی پکڑ دھکڑ شروع، وجہ کیا بنی؟

  

ریاض (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت برائے افرادی قوت کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس چلانے کی صرف سعودی شہریوں کو اجازت ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سعودی حکام کی جانب سے دارالحکومت ریاض اور دیگر شہروں میں 1400 سے زائد کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران 125 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔ حکام نے اقامہ قوانین اور سعودائزیشن کی خلاف ورزی پر ان غیر ملکی ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کیے۔

مزید :

عرب دنیا -