قزاقوں کا ترک بحری جہاز پر حملہ،جانی نقصان

قزاقوں کا ترک بحری جہاز پر حملہ،جانی نقصان
قزاقوں کا ترک بحری جہاز پر حملہ،جانی نقصان

  

 انقرہ (آئی این پی ) مغربی افریقی ساحل پر قزاقوں نے حملہ کرتے ہوئے ایک ترک بحری جہاز کے پندرہ اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ترک بحریہ کے مطابق اس کارروائی میں ایک اہلکار جاں بحق بھی ہو گیا ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق عملے نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کر لیا تھا لیکن چھ گھنٹوں بعد انہیں مجبورا باہر نکلنا پڑا۔

ترک میڈیا کے مطابق جو انجنئیر جاں بحق ہوا ہے، اس کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ جہاز پر موجود واحد غیر ترک شہری تھا۔ ترک صدر نے اہلکاروں کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سن دو ہزار انیس میں نائجیریا کے ساحل پر دس ترک اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا، جنہیں ایک ماہ بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -