خیبرپختونخوا سے لاپتہ تین لڑکیوں کی لاہور میں موجودگی کا انکشاف

خیبرپختونخوا سے لاپتہ تین لڑکیوں کی لاہور میں موجودگی کا انکشاف
خیبرپختونخوا سے لاپتہ تین لڑکیوں کی لاہور میں موجودگی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع سے لاپتہ ہونے والی 3 لڑکیوں کی لاہور میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے ایک لڑکی کے موبائل کی کال ٹریس کی ہے جس کے بعد لاہور میں لڑکیوں تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو  روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ نلوچان سے رات 11 بجے  تین لڑکیاں غائب ہوگئی تھیں جن کے اہلخانہ کی طرف سے  تھانہ صدر میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

ایس ایچ او ملک جاوید کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ایک لڑکی کی موبائل فون کال ٹریس کی ہے، جس سے لڑکیوں کے لاہور میں موجود ہونے کا پتہ چلا ہے۔سب انسپکٹر حبیب الرحمٰن کی سربراہی میں لاہور میں ان تینوں گمشدہ لڑکیوں کی تلاش جاری ہے، تینوں لڑکیاں آپس میں قریبی رشتے دار بھی ہیں جن کی عمریں 17 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔