دوست کی شادی کی سالگرہ، نادیہ خان کی اپنے شوہر کیساتھ تصاویر سامنے آگئیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں شادی کرنیوالی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کی اپنے شوہر کیساتھ نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں، یہ تصاویر ان کی ایک دوست کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بنائی گئیں۔
تصاویر نادیہ خان کی طرف سے شیئرکی گئیں اور انہوں نے خوبصورت تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ایک پارٹی میں کوئی تصویر لیے بغیر کیسے جاسکتے ہیں، ہم اپنے خاص لمحات اپنے پیارے مداحوں کیساتھ شیئرکررہے ہیں۔
View this post on Instagram
جوڑی نے دوسری تصویر شیئرکرتے ہوئے ڈاکٹر وجاہت اور ان کی پیاری سی اہلیہ کے لیے ان کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ نے گزشتہ شب دوستوں کے لیے کیا خوب پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔
View this post on Instagram
یادرہےکہ نئے سال کے اوائل دنوں میں ہی نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram