پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، حکومت کے اپنے اتحادی تنگ ہیں: ناصر حسین شاہ

پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، حکومت کے اپنے اتحادی تنگ ہیں: ناصر حسین شاہ
پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، حکومت کے اپنے اتحادی تنگ ہیں: ناصر حسین شاہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وفاقی حکومت کے تواپنے اتحادی تنگ آچکے ہیں۔ 

ناصر حسین شاہ نے کراچی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں یکطرفہ احتساب کیاجارہا ہے، اپوزیشن کے خلاف جھوٹےمقدمات بنائے جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ براڈ شیٹ اوپن کیس ہے اس پر ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا جاتا؟فارنگ فنڈنگ کیس حکومت کی منافقت ہے، اس کا چھ سال سے حساب نہیں دیا گیا۔ اپوزیشن کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔ 

ناصرحسین نے دعوی کیا کہ ملک بھرمیں ترقیاتی کام صرف سندھ میں ہورہےہیں، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی محنت سےسندھ میں بہتری آرہی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کےدرمیان کوئی اختلاف نہیں، پی ڈی ایم کے منشورمیں تحریک عدم اعتمادکاآپشن موجودہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے تو اپنے اتحادی ان سے تنگ آچکےہیں۔