"پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہو چکا ، مولانا اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں"

 "پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہو چکا ، مولانا اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ ...
 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کامریل گھوڑا مردہ ہوچکاہے،مولانااب اس غیرفطری اتحادکاجنازہ پڑھانے کی تیاری کریں،مولاناسےجو کچھ ہواوہ ہوناہی تھا،جن لوگوں نےکوروناکےدوران عوام کی زندگیوں کی پروا ہ نہیں کی،اب و ہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ دسمبر گزرگیا،جنوری کا آخری ہفتہ بھی آگیا،اپوزیشن اراکین کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا، فروری اورمارچ بھی آئیں گے اورگزرجائیں گے،پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد پھر بھی نہیں آئے گی،یہ کاغذی شیر ہیں،تھوک کا چاٹنا ان کی گھٹی میں پڑا ہے۔اُنہوں نےکہاکہ جعلی راجکماری،شہزادے اورمولانا میں جوتیوں میں دال بٹناشروع ہوچکی ہے،پہلےہی کہاتھااس ناجائز اتحادکی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی، سندھ کےشہزادے نےاپنی چال چل دی ہے،جعلی راجکماری بھی آس لگائےبیٹھی ہیں،کنیزاؤں کے چہرے زرد ہیں اورزبانیں لرزرہی ہیں۔

معاونِ خصوصی نےکہاکہ پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہوچکاہے،مولانااب اس غیرفطری اتحادکاجنازہ پڑھانےکی تیاری کریں،مولاناسےجو کچھ ہواوہ ہوناہی تھا، جن لوگوں نےکوروناکےدوران عوام کی زندگیوں کی پروا ہ نہیں کی اب و ہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔اُنہوں نےکہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران کورونا کے 485 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور 24 مریض انتقال کر گئے ہیں،پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار پانچ سو  61 ہو چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار90 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اوراب تک لاکھ دس ہزار چھ سو 38کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -