بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے ، گرفتاریاں لیکن دراصل معاملہ کیا تھا؟ ہنسی روکنا مشکل 

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے ، گرفتاریاں ...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے ، گرفتاریاں لیکن دراصل معاملہ کیا تھا؟ ہنسی روکنا مشکل 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دارالحکومت میں بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگ گئے جس پر پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا لیکن دوران تفتیش ایسا انکشاف ہوا کہ پاکستانیوں کیلئے ہنسی روکنامشکل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے دو مردوں اور تینوں خواتین کو نعرے لگانے کے الزام میں آج صبح گرفتار کرلیااور پوچھ گچھ جاری ہے، نعرہ بازی کا یہ واقعہ نئی دہلی کی خان مارکیٹ کے قریب پیش آیاتھا جس کی اطلاع پولیس کو ٹیلی فون پر ملی ۔ 

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ تھانہ تغلق روڈ کو اطلاع ملی تو انکوائری آفیسر موقع پر پہنچے تونعرہ بازی کرنیوالے لوگ اسی جگہ پر ہی موجود تھے ۔دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ ان لوگوں نے کرائے پر موٹرسائیکلیں لیں اورانڈیا گیٹ سمیت دیگر علاقے گھوم رہے تھے،اسی دوران انہوں نے موٹرسائیکلوں کی آپس میں ریس(Race) لگائی اورپاکستان سمیت مختلف ممالک کے نام دیئے تھے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ انہوں نے ایک خاص شخص کو پاکستان کا نام دیا تھا اور اسی کیلئے ہی پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلندکیا۔ 

پولیس کا بھی ماننا ہے کہ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں نعرے لگائے تھے اور کہا کہ ’ یہ پتہ چلا کرائے کی موٹرسائیکلوں پر ان لوگوں نے ایک دوسرے کے نام پاکستان سمیت دیگر ممالک پر رکھے تھے‘۔

مزید :

بین الاقوامی -ڈیلی بائیٹس -