وہ شخص جس نے راکھی ساونت کو اٹھانے کی دھمکی دی جس کے بعد اداکارہ کو ’ارجنٹ‘ شادی کرنا پڑی

وہ شخص جس نے راکھی ساونت کو اٹھانے کی دھمکی دی جس کے بعد اداکارہ کو ’ارجنٹ‘ ...
وہ شخص جس نے راکھی ساونت کو اٹھانے کی دھمکی دی جس کے بعد اداکارہ کو ’ارجنٹ‘ شادی کرنا پڑی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہیں ایک انتہائی مشہور شخصیت نے دھمکی دی تھی جس کے بعد انہوں نے ’ارجنٹ‘ شادی کی۔

اداکارہ راکھی ساونت ان دنوں متنازعہ ٹی وی شو بگ باس میں حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ انہوں نے اچانک شادی کی کیونکہ انہیں بھارت کی ایک انتہائی مشہور اور طاقتور شخصیت نے اٹھانے کی دھمکی دی تھی۔ یہ شادی اسی طرح ارجنٹ تھی جس طرح کوئی ارجنٹ شاپنگ کرتا ہے یا ارجنٹ کہیں جانے کا پلان بناتا ہے۔

راکھی ساونت نے اس شخصیت کا نام تو نہیں لیا البتہ یہ کہا کہ وہ انتا طاقتور ہے کہ اگر وہ اس شو میں اس شخص کا نام لے دیں تو انہیں شو سے باہر نکال دیا جائے گا۔

اداکارہ کے مطابق ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی ان سے دور ہے، وہ ابھی تک اپنے شوہر کی واپسی کا انتظار کر رہی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر کو نہیں بلکہ ان کے بینک بیلنس کو دیکھا ، ان کا شوہر نہیں چاہتا کہ دونوں کی ایک ساتھ تصویر سامنے آئے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو اس کے بزنس کا نقصان ہوگا۔

خیال رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے اگست 2019 میں اچانک شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ ان کے شوہر برطانوی نژاد بھارتی شہری ہیں اور برطانیہ میں اپنا بزنس کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح -