جلد سندھ کی ترقی سےپیپلزپارٹی کا سیاہ دھبہ ہٹ جائے گا: خرم شیر زماں

جلد سندھ کی ترقی سےپیپلزپارٹی کا سیاہ دھبہ ہٹ جائے گا: خرم شیر زماں
جلد سندھ کی ترقی سےپیپلزپارٹی کا سیاہ دھبہ ہٹ جائے گا: خرم شیر زماں
سورس:   File

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شيرزمان نے کہا ہے کہ جلد سندھ کی ترقی سے پی پی کا سیاہ دھبا ہٹ جائے گا، سندھ کی خوشحالی اور ترقی میں رکاوٹ صرف پیپلزپارٹی ہے۔ 

خرم شيرزمان نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا خوف شکست خوردہ جماعتوں کے چہرے سے عیاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی اور پرانےمنصوبوں کو ہی دوبارہ عوام کو دکھا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دہابیجی، اسلام کوٹ، خیرپور کے صنعتی زون مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی کے صنعتکاروں سے پیپلزپارٹی نے بھتے وصول کر کے کاروبار کو بٹھانے کی پوری کوشش کی، صوبےپر گزشتہ کئی برسوں سے حکومت کرنے والے آج کہہ رہے ہیں کہ ہم جوابدہ نہیں ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ان کی شہنشاہیت اور بیڈ گورننس اب چند دن کی مہمان ہے جبکہ سندھ کی خوشحالی اور ترقی میں رکاوٹ صرف پیپلزپارٹی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -