'پنجاب پولیس سلطنت عمرانیہ کی آلہ کار نہ بنے' رانا ثناءاللہ کا انتباہ

'پنجاب پولیس سلطنت عمرانیہ کی آلہ کار نہ بنے' رانا ثناءاللہ کا انتباہ
'پنجاب پولیس سلطنت عمرانیہ کی آلہ کار نہ بنے' رانا ثناءاللہ کا انتباہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے پولیس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس سلطنت عمرانیہ کی آلہ کار نہ بنے، ن لیگ بزدار حکومت کے ناقابل معافی جرم کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔ 

رانا ثناءاللہ نے کھوکھر پیلس گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بغض نوازشریف میں اندھے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے اشاروں پر چلنے کے بجائے اپنا ذہن استعمال کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ قانون کے رکھوالے اداروں نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی ہیں، مسلم لیگ ن بزدار حکومت کے ناقابل معافی جرم کو ہرگز فراموش نہیں کرےگی۔