بختاور بھٹو کی شادی تقریب کا محفل میلاد النبی ﷺ سے آغاز

بختاور بھٹو کی شادی تقریب کا محفل میلاد النبی ﷺ سے آغاز
بختاور بھٹو کی شادی تقریب کا محفل میلاد النبی ﷺ سے آغاز

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا محفل میلاد النبیﷺ سے آغاز ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی  شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد النبیﷺ منعقد کرکے کیا گیا اور یہ محفل بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی۔ محفل میلاد النبیﷺ کی تقریب میں  میں بھٹو اور زرداری خاندان کی خواتین نے شرکت کی جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی  شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو، ماروی فصیح، سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی، شرمیلا فارقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی سمیت دیگر بھی شریک ہوئیں۔

محفل میلاد کیلئے بلاول ہاؤس کے احاطے میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری نے محفل میلاد میں آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔محفل کے اختتام پر بختاور بھٹو زرداری کی زندگی میں خوشیوں و کامرانیوں کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور بھٹو  کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو منعقد ہوگی۔

مزید :

قومی -