پاکستان کا سب سے بڑا دشمن کون ہے ؟ ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ڈی ایم قیادت غصے سے لال پیلی ہو جائے

پاکستان کا سب سے بڑا دشمن کون ہے ؟ ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ڈی ...
پاکستان کا سب سے بڑا دشمن کون ہے ؟ ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ڈی ایم قیادت غصے سے لال پیلی ہو جائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ لوٹ مار کی سیاست کو پروان چڑھانے والے ٹھگ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں،چالیس سال سے جمہوریت کی آڑ میں غریب عوام کا خون نچوڑنے والے شرم سے عاری لوگ ہیں، پاکستان ڈاکو موومنٹ کے ڈرامے باز نوٹنکیوں کا میڈیا پر واویلا روز کا معمول بن چکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر شہباز گل نےکہاکہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،معیشت کےمثبت اشارے درباریوں اور مفاد پرست ٹولے کیلئے باعثِ تکلیف ہیں، دسمبر 2020 میں برآمدات گزشتہ سات سالوں میں کسی ایک ماہ کی بلند ترین 2.37 بلین ڈالرز تک جا پہنچی، ترسیلات زر میں 2007ء کے بعد سے نصف سال کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا،سٹاک ایکسچینج اپریل 2018ء کے بعد پہلی بار 46ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 12 سالوں میں سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں 39 درجے بہتری لاکر 2013ء کےبعدبہترین پوزیشن پر ہیں،بیرونی قرض میں مالی سال 2020 میں پچھلے پانچ سالوں میں ایک سال کے دوران سب سے کم اضافہ ہوا، کمرشل بینک کے ذخائر میں 18 سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، معاشی ترقی سے پریشان کرپٹ ٹولے کو اپنی سیاسی موت سامنے نظر آرہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سوا ارب روپے مالیت کی 38 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا، سرکاری اراضی پر قبضے اور عوامی پیسے کو مفت مال سمجھ کر کھانے والوں کو حساب دینا ہوگا،جرم میں شراکت داری کو وفا کا نام دے کر چھپایا نہیں جا سکتا،میاں مفرور پاکستانی قانون کے مجرم ہیں اور صاحبزادی قانون کے بھاشن دے رہی ہیں، ملک کو لوٹنے والوں کو قانون کے تابع لانا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد دراصل اس قانون کی عملداری کیلئے ہے جہاں حاکم اور محکوم کا تصور نہ ہو،اور اس قانون کی عملداری میں سب سے بڑی رکاوٹ مریم صفدر جیسی بادشاہت کے قیام کے حامی ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ  سیف الملوک کھوکھر نے میاں مفرور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا، نااہل لیگ میں چوروں اور قبضہ مافیاز کی بھرمار ہے، سوا ارب روپے مالیت کی 38 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا، جنکے لیڈران اربوں کھا کر فرار ہوں انکے لئے سرکاری اراضی پر قبضے بڑی بات نہیں، معاہدے کر کے جدہ جانے والے اور انکے درباریوں کی وفاداریاں ایک این آر او کی مار ہے، نسل در نسل خاندانی غلام آمرانہ سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید :

قومی -