آٹاگھی عوام کی دسترس سے باہر مگر حکومتی ارسطو معاشی کامیابیاں گنوا رہے ہیں،شازیہ مری نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا 

آٹاگھی عوام کی دسترس سے باہر مگر حکومتی ارسطو معاشی کامیابیاں گنوا رہے ...
آٹاگھی عوام کی دسترس سے باہر مگر حکومتی ارسطو معاشی کامیابیاں گنوا رہے ہیں،شازیہ مری نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستا ن پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما  شازیہ عطاء مری نے ملک میں نہ تھمنے والی مہنگائی پرردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی سرکار کی کارکردگی کا اندازہ میانوالی تلہ گنگ سڑک کی حالت سے لگایا جاسکتا ہے، چینی مافیا کو سرغنہ کو آین آر او  دے دیا گیا،آٹاگھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگیا مگر حکومتی ارسطو معاشی کامیابیاں گنوا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  شازیہ عطاء مری نے کہاکہ جو وزیر اعظم اپنے حلقے کو نہ بنا سکا وہ نیا پاکستان خاک بناتا؟55 کی چینی 100روپے کی ہوگئی مگر نیرو چین کی بانسری بجاتا رہا،عمران سرکار میں گوشت تو دور غریب دال کے لیے بھی ترس گیا ہے،دال ماش 100 روپے سے زائد مہنگی ہوئی مگر نااہل سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 220 روپے مہنگا ہوگیا، گندم مافیا آج بھی کابینہ کا حصہ ہے،چینی مافیا کو سرغنہ کو آین آر او  دے دیا گیا،آٹاگھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگیا مگر حکومتی ارسطو معاشی کامیابیاں گنوا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ روپے کی قدر اور پاکستانی مزدور دونوں کو تبدیلی کا نعرہ کھا گیا،پیاز اور آلو ڈھائی سال میں 40 روپے تک مہنگے ہوگئے،نیازی سرکار میں عوام روٹی کا نوالہ تو دور پیاز کی چٹنی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے،عمران سرکار کا گھر اے ٹی ایم چلاتے ہیں، غریب عوام کے پاس کوئی اے ٹی ایم نہیں،پی آئی اے کے ہوٹل نیلام کروا رہے ہیں اور پبلک پارکس گروی رکھ رہے ہیں ، اس نااہل حکمت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -