پنجاب حکومت اب تک کتنے سو ارب کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار کروا چکی ہے؟سردار عثمان بزدار کا ایسا اعلان کہ قبضہ مافیا کے ہوش اڑ جائیں

پنجاب حکومت اب تک کتنے سو ارب کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار کروا چکی ...
پنجاب حکومت اب تک کتنے سو ارب کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار کروا چکی ہے؟سردار عثمان بزدار کا ایسا اعلان کہ قبضہ مافیا کے ہوش اڑ جائیں
سورس: File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں،ہمارے منصوبوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا،ہم پنجاب میں اب تک تقریباً 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر قانونی کارروائی شروع کر چکے ہیں ، یہ آپریشن مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

 کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ریاست کو اپنی باندی سمجھنے اور ریاست کی ملکیت اثاثوں کو مالِ مفت کی طرح ہڑپ کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا،قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے، ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا،ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔

 اُنہوں نےکہاکہ حکومت کےدامن پرسکینڈل کا کوئی داغ نہیں،ہمارا اڑھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی تین دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے، سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا،عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے،سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -