شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسزکوبڑی کامیابی ،پانچ دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل تھے ۔کمانڈر سید رحیم 2007سے اب تک 17دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا اور وہ میر علی اور وانا میں خود کش سنٹر زکا انچارج تھا۔سید رحیم کو ملک دشمن ایجنسیوں نے ٹارگٹ کلنگ کے لیے دہشت گرد بھرتی کرنے کا ٹاسک دیا تھا ۔