سارے فیصلے آل زرداری کرتی ہے، باقی پارٹیاں ریلو کٹے :فیاض الحسن چوہان

سارے فیصلے آل زرداری کرتی ہے، باقی پارٹیاں ریلو کٹے :فیاض الحسن چوہان
سارے فیصلے آل زرداری کرتی ہے، باقی پارٹیاں ریلو کٹے :فیاض الحسن چوہان
سورس: File

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی ایم) میں سارے فیصلے تو آل زرداری کرتی ہے، باقی پارٹیاں تو سب ریلو کٹے ہیں۔ 

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے این آراو کے علاوہ ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے اقتدار کے بھوکوں کو احتساب کی بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔پی ڈی ایم میں  دور دور تک جمہوری اقدار نظر نہیں آرہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دو ملاؤں کے درمیان مرغی حرام کے مصداق شریف اور زرداری لیگ ایک پوائنٹ پر اکٹھے نہیں ہو سکتے جبکہ عقلمند بلاول کے “ان ہاؤس” تبدیلی کے مشورے نے لیگی ترجمانوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ گزشتہ سال چیئرمین سینیٹ کے خلاف ناکام تحریک کے بعد ن لیگ اپنے اراکین پر اعتماد کرنے سے گھبرا رہی ہے جبکہ لانگ مارچ کے مشورے پر بھی زرداری اورشریف لیگ کی بنتی نظرآ رہی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -